کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا 3 رکنی فل بنچ پھر تحلیل

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا 3 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) حلقہ این اے 120سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا 3رکنی فل بنچ ایک بار پھر تحلیل ہو گیا ۔ فل بنچ کے رکن جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر کارروائی سے معذرت کرلی۔بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے راہنما اور حلقہ این اے 120 سے امیدوار فیصل میر اور پاکستان عوامی تحریک نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -