حملہ کرنے والا دشمن بچ کر نہیں جاسکتا

حملہ کرنے والا دشمن بچ کر نہیں جاسکتا
حملہ کرنے والا دشمن بچ کر نہیں جاسکتا

  

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کے دفاع کی ضامن ہے، دشمن سرحدوں پر پیش قدمی یا حملہ کریں گے تو بچ کر نہیں جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔سابق صدر نے کہا کہ 52برس قبل بھارت نے لاہور پر قبضہ کرنے اور پاک فوج کو تباہ کرنے کیلئے حملہ کیا لیکن پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے ہمت،بردباری، بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے4گناہ بڑی فوج کو مار بھگایا جو لازوال داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج آج1965ء سے زیادہ تربیت یافتہ ہے اگر کبھی دشمن نے پیش قدمی کی کوشش کی تو بچ نہیں سکے گا بلکہ نیست ونابود ہوجائے گا

مزید : صفحہ آخر