امریکی جارحیت کسی صورت قبول نہیں

امریکی جارحیت کسی صورت قبول نہیں
امریکی جارحیت کسی صورت قبول نہیں

  

سوراب(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ امریکی جارحیت کسی صورت قبول نہیں ،سامراجی دباؤایک ناکام حربہ ہے جس کے خلاف قوم متحدہے ،امریکی دھمکیوں اوربرمامیں مظلوم مسلمانوں پرڈھانے جانے والے ظلم کے خلاف قائدجمعیت کے حکم پر8سے 15ستمبرتک پرامن ملک گیراحتجاج کیاجائے گا،کارکنان جمعہ کوہونے والی احتجاجی ریلیوں میں بھرپورشرکت کرکے تاریخ سازاحتجاج ریکارڈکرائیں اور سامراجی قوتوں کوپیغام دیدیں کہ ملکی سلامتی اوروقارپرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مکہ مکرمہ سے سوراب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،مولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ وطن عزیزکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،امریکی دھمکیاں پرانے حربے ہیں جن سے غیورپاکستان قوم مرعوب نہیں ہوگی ،دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

مزید : صفحہ آخر