6ستمبرجذبہ حب الوطنی اورقربانی کی علامت ہے

6ستمبرجذبہ حب الوطنی اورقربانی کی علامت ہے
6ستمبرجذبہ حب الوطنی اورقربانی کی علامت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن جذ بہ حب الوطنی، ایثار، جرات اور قربانی کی علامت ہے۔ آج ملک بھر میں 52واں یوم دفاع جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پرجوش انداز میں منا یا جا رہا ہے۔جبکہ مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے یوم دفاع پر پیغامات دیئے گئے۔ اس موقع پرقائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6ستمبرجذبہ حب الوطنی،ایثار،جرات اورقربانی کی علامت ہے۔ جوانوں اورافسران کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے محسنوں کیساتھ محبت کے رشتے میں جڑے ہیں۔ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹمی قوت کی بنیادرکھ کرملکی دفاع کوناقابل تسخیربنایا۔

مزید :

صفحہ آخر -