7ستمبر کوجانباز شاہینوں نے جرأت شجاعت اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی، شہبازشریف کایوم فضائیہ پر پیغام

7ستمبر کوجانباز شاہینوں نے جرأت شجاعت اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 7ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے اور آج کے دن پاکستان کے جانباز شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی ا وردشمن کے فضائی حملوں کامنہ توڑ جواب دے کر ناکام بنایا۔ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم فضائیہ، پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں اور لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے اوریوم فضائیہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ 1965 کی جنگ میں کس طرح ہمارے دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کو قائم رکھااور پاک فضائیہ نے وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست و نابود کیا۔انہوں نے کہا کہ1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے دلیری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -