برما میں مسلمانوں پرمظالم، تاجر برادری آج احتجاجی مظاہرے کیلئے مال روڈ کا رخ کر یگی

برما میں مسلمانوں پرمظالم، تاجر برادری آج احتجاجی مظاہرے کیلئے مال روڈ کا رخ ...

لاہور(کامرس رپورٹر)برما روہنگیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے افسو سناک مظالم کے خلاف صو بائی دارالحکومت لاہور میں تاجر برادری آج سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کے لیے مال روڈ کا رخ کر ے گی جبکہ دوپہر کے بعد ہال روڈ ولنک میکلو ڈ روڈ مارکیٹ سمیت ملحقہ مارکیٹیں احتجاجا بند کر تے ہوئے احتجاجی ریلی نکالے گی ۔احتجاجی مظاہرہ مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے چیئر مین اور خدمت گروپ کے صدر بابر محمود کریں گے جبکہ احتجاج میں شرکت کر نے کے لیے لاہور بھر کی مارکیٹوں کے تاجر بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔ بابر محمو د اور فیصل محمود نے کہا ہے کہ بدھ پرست قوم کی جانب سے بر ما کے مسلمانوں کی نسل کشی اور جانوروں کی طرح جسموں کے ٹکڑے کر کے آگ میں جلانے والے واقعات انسانی تاریخ میں بدترین داغ کے طور پر جانے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج بعد از دوپہر ہال روڈ و دیگر مارکیٹیں احتجاجا بند کر کے برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کی جائے گی جبکہ لاہور بھر کی تاجر برادری کو اس مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اقوا م متحدہ کو ہوش کے ناخن دلانے کے لیے چالیس فٹ کنٹینرز تیار کیا گیا ہے جس پر رہنماء تقاریر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی تاجر برادری برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر