تنظیم تحفظ حقوق حجاج کے چےئرمین کامران بٹ کی سردار یوسف سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)تنظیم تحفظ حقوق حجاج کے چےئرمین کامران بٹ نے مکہ مکرمہ میں بطحہ قریش سیکٹر 9میں آمد کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق،ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجدیوسفانی اور خدام الحجاج سیکٹر9وحید گیلانی کا شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی حجاج کے مسائل سننے اور تمام مسائل کو موقع پر ہی احکامات جاری کر کے حل کیے جس پر کامران بٹ نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف ،سفیر پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل حج کو حج کے انتظامات کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور حجاج کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سال حج کے موقع پر تمام حجاج کی بہتری کے لیے مزید بہتر سے بہتر انتظامات کریں گے۔
مسائل