پاکستانی قوم دشمنوں کو دندان شکن جواب دینے کیلئے متحد ہے: احسن اقبال

پاکستانی قوم دشمنوں کو دندان شکن جواب دینے کیلئے متحد ہے: احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیردفاع احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی سے جنگ میں مصروف ہے لیکن دشمنوں کو باور کرانا ہے کہ قوم دندان شکن جواب دینے کیلئے متحد ہے،پاکستان چند سالوں میں اقتصادی قوت کے طورپرابھرے گا اورسی پیک منصوبوں کی تکمیل سے بیروزگاری اورغربت کا خاتمہ ہوگا۔یوم دفاع پروزیر داخلہ احسن اقبال کا اپنے پیغام میں کہاکہ 6ستمبر1965 کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمنان ارض پاک میں بد امنی اور انتشارپھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں، آئیے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان ترقی کی ڈگرپرچل پڑا ہے اورشہیدوں پرفخرہے۔

مزید : صفحہ آخر