چناب نگر، 30ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی، انتظامات مکمل

چناب نگر، 30ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی، انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چناب نگر (نامہ نگار) 30 ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس مرکز ختم نبو ت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں روائتی تزک و احتشام کے ساتھ آج ہو گی ، چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات مکمل ہوگئے پنڈال میں شامیانے لگا دیئے گئے سٹیج اور پنڈال کوخوبصورت بینرز کے ساتھ سجا دیا گیا ، جگہ جگہ خوبصورت جھنڈے اور بینرز لگا دیئے گئے ،چناب نگر اور چنیوٹ اور بینرز اور ختم نبوت موومنٹ کے پرچموں سے سجا دیا گیا ،صفائی کا اعلیٰ انتظام ، ریسکیو1122اور ایمبولینس کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے الرٹ،بم ڈسپوزل اسکواڈ موجود،نازک ملکی حالات کے پیش نظر 950سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں ختم نبوت کے رضاکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔ختم نبوت کے پروانے قافلوں کی شکل میں پہنچ رہے ہیں ، کانفرنس کے نگران اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، ملک کے مختلف شہروں سے جماعتی ذمہ داران اور رضاکاران کے قافلے چناب نگر پہنچ گئے ،نازک ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کے فول پروف اور سخت ترین انتظامات کیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ عثمانیہ ختم نبوت میں منعقد ہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر فائنل کر دیا گیا ہے ، جماعتی ذمہ داران و کارکنان و رضاکاران کی ایک بڑی تعداد مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر پہنچ چکی ہے اور اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔کانفرنس کی پہلی تربیتی نشست سے کانفرنس کے نگران و منتظم اعلیٰ و انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،قاری محمد سلمان عثمانی ،مولانا قاری احسن رضوان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لئے تجدید عہد ہے کہ ہم قادیانیوں کو اس کانفرنس کے ذریعہ دعوت اسلام پیش کر تے ہیں ہم قا دیانیوں کو دعوت اسلام پیش کرتے ہیں ختم نبوت کا تحفظ ہم پر لازم ہے اس کیلئے ہر وقت قربانی دینے کو تیار ہیں قادیانی مرزا غلام قا دیانی کی جھوٹی نبوت کو چھوڑ دیں اور دامن رسالت ؐ سے وابستہ ہو جا ئیں ،ان رہنماؤں نے کہا کہ عالمی برادری برما میں ہو نے والی مسلمانوں کی نسل کشی کا فو ری نو ٹس لے اور مسلم ممالک برما کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کر کے احتجاجاً برما کے سفیر کو ملک بدر کر دیں اورمیانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی بھر پور مدد کریں اور غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں، انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس فضیلتہ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ (مکہ مکرمہ )کی زیر صدارت منعقد ہو گی۔کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہوں گی ۔پہلی نشست صبح 10بجے تا نمازظہرمنعقد ہو گی جس میں ختم نبوت کے مبلغین و طلباء حضرات خطاب 58فرمائیں گے جبکہ دوسری نشست بعد نمازظہر منعقد ہو گی،جس کی صدرات خلیفہ مجاز مولانا عبدالحفیظ مکی ؒ مولانا پیر غلام یا سین صدیقی (بہا ولپور)فرمائیں گے ۔ جس میں معروف خطیب مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی (گجرات)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما علامہ جا وید قصوری (لاہور)جانشین شیخ القر آن مولانا اشرف علی (راوالپنڈی) (مرکزی رہنما جمعیۃ اشا عت التوحید والسنۃ)جمعیۃ علماء اسلام (س)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی (لاہور)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیر علامہ ممتا ز احمد اعوان (لاہور)تحریک منہاج القر آن کے نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ (لاہور)پاکستان علماء کو نسل کے وائس چیئرمین علامہ محمد ایوب صفدر (گوجرانوالہ)حاجی شکیل اختر (پشاور)مولانا اللہ دتہ شاکر ،مولانا ملک خلیل احمد ،مولانا عمر فاروق ،قا ری عبدالرحمان ،قاری محمد یامین گو ہر،قا ری عبدالحمید حامد ،مولانا محمد عبدالوارث چنیوٹی و متعدد علماء کرام نعت خوان حضرات خطاب و نعتیہ کلام پیش فرمائیں گے یہ نشست نمازعصر تک جا ری رہے گی تیسری نشست بعد نماز عصروقفہ سوالات و جوابات کی منعقد ہو گی جس میں مناظر ختم نبوت مولانا محمد مغیرہ اور جناب عبد القیوم عاصم اور مولانا سعد کامران قادیانیت سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے ،جبکہ چوتھی نشست بعد نماز مغرب مجلس ذکرکی منعقد ہو گی جس میں پیر محمد شاہ سجا دہ نشین خانقاہ فضلیہ مجلس ذکر کرائیں گے اور اصلاحی بیان ہو گا ، جبکہ پانچویں واختتامی نشست بعد نماز عشاء ہوگی جس میں نامور علماء کرام مشائخ عظام ،دانشور ،وکلاء صحافی وطلباء حضرات خطاب فرمائیں گے ۔جن میں خاص طور پر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی(مکہ مکرمہ )معروف خطیب علامہ شاہ نواز فاروقی (گوجرانوالہ)پیر معین الحق آف گو لڑہ شریف کے نمایندہ علامہ پیر عبدالحمید چشتی گولڑوی گولڑہ شریف(اسلام آباد) مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ(چیچہ وطنی)قاری محمد یعقوب شیخ مرکزی رہنما جماعۃ الدعوہ و ملی مسلم لیگ(لاہور)مولانا سید سیف اللہ شاہ فاروقی ترجمان بریلوی مسلک (لاہور) جمعیۃ علماء اسلام (ف)کے چوہدری شہباز احمد گجر (جھنگ)جمعیۃ علماء اسلام (س)کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی(لاہور) مولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی اے)امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ،مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان (فیصل آباد )معروف صحافی و تجزیہ نگار جناب اوریا مقبول جان (لاہور)وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی رہنما مولانا مفتی طاہر مسعود(سر گو دہا)مولانا محمد یوسف فاروقی (فیصل آباد)مفتی شاہد محمود (راوالپنڈی )مولانا محمد رمضان علوی (اسلام آباد) ودیگر کے علاوہ مذہبی و سیاسی جماعتون کے مرکزی قائدین ونمائندگان،صحافی ،وکلاء ،مشائخ عظام حضرات تشریف لارہے ہیں۔ان رہنماؤں نے کہا کہ یہ کانفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہر اور قادیانیوں کیلئے ہدائت کا ذریعہ ثابت ہو گی اور انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ کانفرنس موجودہ حالات میں استحکام پاکستان نفاذ اسلام ،فرقہ واریت ،دہشت گردی ،انتہا پسندی ،کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی اور اس کے دو رس اثرات مرتب ہو ں۔

مزید :

صفحہ آخر -