این اے 120، فوج کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم

این اے 120، فوج کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات حلقہ این اے 120 لاہور میں فوج کی درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حلقہ کے تمام پولنگ سٹیشنز اور پرنٹنگ پریس لاہور میں سی سی ٹی وی کیمرے فوری طور پر نصب کرانے کے انتظامات کریں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مذکورہ حلقہ کو حساس جانتے ہوئے پاکستان آرمی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ منظور کرلی گئی ہے۔ مذکورہ حلقہ کے انتخابات کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ تمام پولنگ سٹیشنز اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان لاہور میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائے جائیں جس پر بدھ کو الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بذریعہ خط ہدایت دی کہ وہ مذکورہ حلقہ کے پولنگ سٹیشنز سمیت پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان لاہور میں بھی فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائیں۔

مزید : صفحہ آخر