پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم، افغانستان بھی کارروائی کرے: اعزاز چودھری

پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم، افغانستان بھی کارروائی کرے: ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے تمام محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے ہیں اور اب افغانستان کی باری ہے کہ وہ محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کرے کیونکہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی جڑیں افغانستان میں ہیں۔اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور نئی افغان پالیسی کے بعد بہت سے نکات بحث طلب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوں روپے کا نقصان اٹھایا۔ اعزاز چودھری نے مزید کہا کہ سفیروں کی کانفرنس میں ہم نے نئی امریکی پالیسی اوردیگر امور پر بات کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر