صوبے کے تحصیل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز بند

صوبے کے تحصیل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی فنڈز بند

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)صوبائی حکومت نے نوشہرہ سمیت پورے صوبے کے تحصیل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے ترقیاتی اور غیرترقیاتی فنڈز بند کردیا جس سے تمام بلدیاتی ادارے مفلوج ہوجائیں گے بلدیاتی اداروں میں ریپیئرنگ فنڈ، ترقیاتی فنڈ، دیگر اخراجات اور ایڈورٹائزمنٹ فنڈ بھی شامل ہیں تحصیل کونسل نوشہرہ کے تمام ممبران نے اس فیصلے کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کو تحصیل کونسل نوشہرہ کا ہنگامی اجلاس طلب کردیا تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام بلدیاتی اداروں کو نوٹفیکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ترقیاتی اور غیرترقیاتی فنڈز جن میں ریپیئر، دفتر کے دیگر اخراجات اور ایڈورٹائزمنٹ فنڈ پر پابندی لگادی ہے اس پابندی سے بلدیاتی اداروں کی کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ جائے گی کیونکہ ایڈورٹائزمنٹ فنڈ کی بندش سے ترقیاتی سکیموں اور دیگر سکیموں کا ایڈورٹائزمنٹ شائع نہیں ہوسکے گا صوبائی حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ بلدیاتی نظام سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول