نہادسیاسی لیڈرزچوہوں اورڈینگی کامقابلہ نہیں کرسکتے ،امیر مقام

نہادسیاسی لیڈرزچوہوں اورڈینگی کامقابلہ نہیں کرسکتے ،امیر مقام

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جو نام نہادسیاسی لیڈرزچوہوں اورڈینگی کامقابلہ نہیں کرسکتے وہ نوازشریف کے شیروں کامقابلہ کرنے کی سکت رکھ ہی نہیں سکتے،عمران خان نیازی نے خودتسلیم کرلیاکہ میری ٹیم حکومت کرنے کی اہل نہیں،چارسال خیبرپختونخواکے عوام کانہ صرف وقت ضائع کیابلکہ خیبرپختونخوا کونصف صدی پیچھے دھکیل دیاہے جس پرعمران خان نیازی اورانکی ٹیم قابل مواخذہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان پہلے دن اپنے ناکامی کااعتراف کرلیتے کوصوبے کے عوام کااتنانقصان نہ اٹھاناپڑتا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہزارخوانی میں ایک پروقارشمولیتی تقریب کے بعدایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکونسلرزوحید،شہباز،شاہنواز،بلال،تجمل حسین اور فضل الرحمان نے مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفیٰ دیکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کردیااورمحمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے ہزارخوانی کیلئے کئی بجلی اورسوئی گیس کے منصوبوں کابھی اعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے ہمارے لئے کسی اثاثے سے کم نہیں،انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کابلاامتیازخدمت میری زندگی کانصب العین ہے،انتخابات لڑے بغیربھی عوام کی خدمت کی ہے اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،این اے فور کی سرزمین میرے بلاامتیازخدمت کی گواہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی اور ڈسپوزبل تبدیلی والوں کی تبدیلی حلقہ این اے فورمیں انشاء اللہ دفن کرائیں گے،جووعدے این اے فورکے عوام کیساتھ کئے تھے من وعن مکمل کرلئے،باقی ماندہ ترقیاتی اورعوام کی فلاح وبہبودکے دیگرمنصوبے بھی جلدپائیہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول