خیبر پختونخوا: وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک کروڑ سے زائد کا سوئمنگ پول بنے گا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت سے سوئمنگ پول بنے گا۔تفصیلات کے مطابق خٹک حکومت نے سوئمنگ پول کی تعمیر کا ٹینڈر جاری کردیا ہے جس کا تخمینہ ایک کروڑ 85 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔سوئمنگ پول کے علاوہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی سیکورٹی کے لئے واچ ٹاور اور سیکورٹی وال بھی تعمیر ہوگی۔ٹینڈر کے مطابق سیکورٹی وال، ٹاور، دفاتر اور دیگر تعمیرات پر دو کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔