ڈیرہ میں طوفانی بارش سے مالی نقصان

ڈیرہ میں طوفانی بارش سے مالی نقصان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)طوفانی بارش سے چنڈہ،گلوٹی اور درابن سمیت دیگر علاقوں میں گھروں کی دیواریں گر گئیں ،ہر طرف پانی ہی پانی ،بجلی کا نظام درہم برہم ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں چنڈہ،گلوٹی اور درابن سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی بارش سے بعض مکانات کی دیواریں بھی گرگئیں جبکہ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثرہوا بعض علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ،تاہم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر