صوبے میں مثبت کارکردگی کی بناء پر مفاد پرست اور لٹیروں کی سیاست کو دفن کر دیا:محمود خان

صوبے میں مثبت کارکردگی کی بناء پر مفاد پرست اور لٹیروں کی سیاست کو دفن کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و ثقافت ، میوزیم امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں اور اچھی کار کردگی کی بنیاد پر صوبے میں خود غرض ، مفاد پرستوں، لٹیروں اور پختونوں کے حقوق کے نام نہاد علمبرداروں اور اسلام کے ٹھیکداروں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے اور اب لوگوں کے کام رشوت اور سفارش کے بل بوتے پر نہیں بلکہ ایک شفاف نظام اور میرٹ کی پالیسی کے تحت ہوتے ہیں۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے مواضعات نو خارہ اور فضل بیگ گڑھی یونین کونسل سخرہ مٹہ سوات میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کی سرکردہ سخصیات ممتاز استاد ، شوکت عرفان علی حاجی حمید اللہ نعمت عبید اللہ خان باچہ سادوران اور سید بہادر شاہ بخت زادہ نواب زادہ اسفند یار کاکا احسان اللہ عبد الغنی علی شیخ اورشا ہجہان نے اپنے خاندانوں سمیت سیکڑوں ساتیوں کے ہمرہ اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلاان کیا جبکہ اجتماعات سے تحصیل نائب ناظم محمد حکیم خان ویلج ناظم لال کو قیوم خان اور عبید اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی اور صوبائی حکو مت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہونے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے دور میں کرپشن کلچر نے اس حد تک نظام کو مفلوج کر دیا تھا کہ نوکریاں سر عام بکتی تھیں اور پولیس تھانوں کی نیلامی ہوتی تھی اور ان حالات میں با صلاحیت نوجوان دل برداشتہ ہو چکے تھے تاہم ہماری حکومت نے بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے شفاف میرٹ کے تحت پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے تھانوں میں شریف شہریوں کو عزت دی اور پٹواری کے ظلم سے غریب آدمی کو نجات دلا دی۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ سرکاری محکمے اب عوام کی خدمت پر کمر بستہ ہیں ، سکولوں میں اساتذہ اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حاضری ضروری بنا دی گئی ہے جو ایک انقلاب سے کم نہیں۔ انہوں کہا کہ ایس آرایس پی یواینڈ ڈی پی اور دیگر سماجی فلاحی تنظمیں علاقے میں ترقیاتی کام صوبائی حکومت کے تعاون سے کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حقیقی جدوجہد کا بنیاد ی مقصد غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت نے وزیر ا علیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں صوبے کے کونے کونے میں اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے برماکے مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قتل و غارت پر بھی نہایت افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔قبل ازیں انہوں نے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے علاقہ نوخارہ میں تعمیر ہونے والی سڑک کاباقاعدہ افتتاح کیا جبکہ انہوں نے 35 لاکھ رپے کی لاگت سے بنائے کئے 25 کلوواٹ مائکرو ہایڈل پاور پراجیٹ کا بھی افتتا ح کیاوا ضح رہے کہ اس پراجیکٹ سے نوخارہ کی تما م آبادی کو بجلی کی سہولیات فرہم ہونگی انہوں نے کہا صوبے میں ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے کیونکہ وپڈا وفاقی حکومت کے ماتحت ہے ۔