پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ،3گرفتار،رقم برآمد

پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ،3گرفتار،رقم برآمد

پشاور (کرائمز رپورٹر)کپٹیل سٹی پولیس پشاور نے قماربازی کی محفل الٹ کر 3قماربازوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کو با خبر زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ پشتہ خرہ کی حدود اراضیات میں قماربازی کی محفل سجی ہوئی ہے جس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن نے اے ایس پی حیات آباد محمد شعیب کی نگرانی میں ایس ایچ او پشتہ خرہ اعجاز نبی بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر پلاٹ واقع پشتہ خرہ میں چھاپہ لگا کر 3قماربازوں (۱) فیاض ولد محمد یوسف (۲) سبحان اللہ ولد اول خان (۳) دولت خان ولد عزیز خان ساکنان پشتہ خرہ کو گرفتار کر کے داو پر لگی رقم 7800روپے اور آلات قماربازی برآمد کر لی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر