بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

چارسدہ (بیور و رپورٹ) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ۔سب ڈویژن اتمانزئی میں مسلسل بجلی چوری اور کنڈا کلچر کے باعث واپڈا نے 6 دیہات کے بجلی منقطع کر دی ۔ ایس ڈی او اسد علی ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو چارسدہ محمد عارف خان کی ہدایات پر ایس ڈی او سب ڈویژن اُتمانزئی اسد علی خان کی نگرانی میں پولیس اور پیسکو ٹیم نے پسند کلے ، آزاد کلے ، کپٹن اکبر خان کلے ، مشال کلے ، متھرغنڈے اور کنڈرے کی بجلی کنکشن کاٹ دی ۔ اس حوالے سے ایکسین واپڈا محمد عارف خان اور SDO سب ڈویژن اُتمانزئی اسد علی خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ مذکورہ علاقوں میں مسلسل بجلی چوری ہو رہی ہے اسلئے بجلی کی ترسیل بند کی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر