یوم دفاع، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی رینجرز نے فرائض سنبھال لیے

یوم دفاع، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی رینجرز نے فرائض سنبھال لیے

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب ہوئی، رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں گیریڑن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر مہمان خصوصی تھے۔ میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ اس تقریب کے موقع پر اْنہوں نے تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند بھی کیے۔اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور مزار اقبال، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ عوام کیلئے بند کیا گیا تھا۔

گارڈزکی تبدیلی

مزید : پشاورصفحہ آخر