سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر) پشاورپولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ،راہزن اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 55اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ او ر منشیات برآمد کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاورمحمد طاہرخان کی ہدایت پرایس ایس پی سجاد خان کی نگرانی میں پشاور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹی ،رورل ،کینٹ اور صدر سرکل میں مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 55اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 25کلو چرس ،30بوتل شراب ،19عدد کلاکوف،15عدد شاٹ گن،48عدد پستول،13 عدد ہینڈ گرنیڈ ،19عدد راکٹ لانچر ،1145عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔
پشاور (کرائمز رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو خان زیب کی ملاقات ‘ عیدالاضحی کے موقع پر کئے گئے صفائی کے انتظامات کے بارے میںآگاہ کیا اور پورے سال اسی مکینزم کے تحت صفائی کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان سے گذشتہ روز ڈبلیو اسی ایس پی کے چیف ایگزیکٹو خان زیب نے ملاقات کی اس موقع پر نائب ناظم اعلی سید قاسم علی شاہ بھی موجود تھے ۔ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو خان زیب نے عیدلاضحی کے موقع پر صفائی انتظامات اور جانوروں کے باقیات اور آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن نے عیدلاضحی کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات اور کامیاب پلان بنانے پر ڈیلیو ایس ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ انکے عید کے دنوں میں شہر کے دوروں کے دوران عوام نے صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ضلع ناظم نے ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو کو ہدایات جاری کئے کہ پورا سال اسی مکینزم کے تحت صفائی جاری رکھی جائے تاکہ کوڑا کرکٹ کو بھی بروقت ٹھکانے لگاکر شہر کو صاف ستھرا رکھاجائے اس ضمن میں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف رکھنے کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ تعاون کریں اور انکی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ ڈبلیو ایس ایس پی کے مقررہ کردہ جگہوں پر پھینکیں تاکہ اسکو آسانی سے بروقت ٹھکانے لگایا جاسکیں ۔