مظفرآباد،فنڈز فراہمی کے باجوداکلاس ملازمین کوپنشن نہ مل سکی،مصداق کیانی

مظفرآباد،فنڈز فراہمی کے باجوداکلاس ملازمین کوپنشن نہ مل سکی،مصداق کیانی

مظفرآباد( بیورورپورٹ)حکومت کی جانب سے 10کروڑ 15لاکھ روپے محکمہ اکلاس کو دینے کے باوجود محکمہ اکلاس انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پنشنرز کو عید سے قبل پنشن اور تنخواؤں کی ادائیگی نہ ہوسکی ،جس کی وجہ سے ان کے خاندان عید کی خوشیاں نہیں مناسکے ،پنشنرز ایسوسی ایشن کے صدر مصداق حسین کیانی نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ وہ اکلاس انتظامیہ سے عید سے قبل حکومت کی جانب سے رقم فراہم ہونے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کو قانونی کاروائی کی جائے ۔ حکومت نے 10کروڑ 15لاکھ روپے عید سے قبل ملازمین کو تنخواؤں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے مہیا کئے مگر اکلاس انتظامیہ نے روایتی غفلت اورسستی کامظاہرہ کرتے ہوئے تنخواؤں اور پنشن کی ادائیگی نہیں کی ۔دوران سروس وفات پانے والے اکلاس ملازمین کی بیوگان اوریتیم بچے اورپنشنر عید کی خوشیاں نہ منا سکے ،،عیدالاضحی کے موقع پر اکلاس کے ملازمین اورپنشنرز کے گھروں میں فاقے ،تنخواؤں اورپنشن کے بغیر عید انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزاری ،بیوگان اورپنشنرز نے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں عید گزاری ،محکمہ اکلاس کے ملازمین اورپنشنرز نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پرنوٹس لے ،اورپنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر