جماعت اسلامی کاکل آبپارہ تا بر ما ایمبیسی احتجاجی مارچ کرنیکا اعلان

جماعت اسلامی کاکل آبپارہ تا بر ما ایمبیسی احتجاجی مارچ کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ بر ما میں مسلمانوں کی نسل کُشی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف اہلیان اسلام آباد کے ہمراہ 8ستمبر بعدنماز جمعہ آبپارہ تا بر ماایمبیسی عظیم الشان احتجاجی مارچ کیا جا ئے گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کر یں گے ،جبکہ بر ما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر دینی وسیا سی قائدین، تاجر ، طلباء ، نو جوان ، مزدور ، ڈاکٹر ،کسان ، سول سوسائٹی سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہری شر یک ہوں گے۔انھوں نے کہا برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کا ایک وفد آج جمعرات کو اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک قرداد بھی جمع کروئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد مین پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمدکاشف چو ہدری ، سیکرٹری جنرل امیر عثمان ، اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے صدر طارق گجر بھی مو جو د تھے ۔زبیر فارو ق خان نے اہلیان اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد اپنے دوست احباب کے ہمراہ اس سفاکیت اور بر بریت کے خلاف مار چ میں شر یک ہو کر دینی و ملی غیرت کا ثبوت دیں ،انھوں نے کہا اطلاعات کے مطابق تین ہزار مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جاچکاہے اور نوے ہزار افراد کو اپنے گھروں سے نکال کر بنگلہ دیش کی سرحد اور کھلے سمندر کی طرف دھکیل دیا گیاہے اور وہ کھلے آسمان تلے شب و روز گزار رہے ہیں ۔انہوں نے حکومت پاکستان اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ برما کی حکومت پر بھر پور دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرے ان کو اپنے وطن میں رہنے دے اور ان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت دے، تعاون نہ کرنے پر میانمار کی حکومت پر پابندیاں عائد کی جائیں ۔زبیر فاروق خان نے کہا اقوام متحدہ کا ادارہ تمام انسانوں کے بنیادی حقوق کا نگہبان ہوناچاہیے ۔ اقوام متحدہ فوری طور پر سلامتی کونسل اور اپنے اداروں کے ذریعے برما کی حکومت کے خلاف بھر پور اقدام کرے تاکہ مزید بے گناہ شہریوں کا قتل عام روکا جاسکے ، اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے ۔