این ٹی ایس میں تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوئیں،افتخارعلی گیلانی

این ٹی ایس میں تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر ہوئیں،افتخارعلی گیلانی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ این ٹی ایس میں ووٹ کی بنیاد پر نہیں میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں ہوئی ہیں حکومت کے سخت فیصلوں کی بدولت این ٹی ایس کے درخت سے لگنے والے پھل آج باصلاحیت اور قابل افراد کے تقرریوں کے طور پر ملا ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونیوالے دن رات محنت کر کے رائے عامہ سرکاری اداروں سے متعلق ہموار کریں محکمہ تعلیم میں ہونیوالی تقرریوں میں انصاف قائم کر کے دکھایا ہے این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونیوالے افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ٹی ایس کے ذریعے نئے بھرتی ہونیوالے مظفرآباد ڈویثرن کے جونیئر اساتذہ کو تقرر نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مظفرآباد ڈویثرن کے تیس اساتذہ کو تقرر نامے دیئے گئے ۔ بیرسٹر افتخار نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس طرح تقرر نامے دینے کے خلاف ہوں ہم سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتے میں آپ لوگوں کو نہیں جانتا یہ آپ لوگ بہتر جانتے ہیں کہ کس طرح ٹیسٹ انٹرویو دے کر آپ نے اپنی جگہ خود بنائی ہے کسی کو تقرر کرنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے جو میرٹ پر آیا اس کا تقرر ہوا ہے اگر پرانا طریقہ کار ہوتا تو ایک کو بھی میرٹ پر نوکری نہ ملتی آپ کو بلانے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کی تقرریوں کو ہم آن کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بہتر اساتذہ کو لایا ہے تاکہ سرکاری اداروں میں میعار تعلیم بہتر ہو اور یہ ادارے مثالی ادارے بن سکیں اپنی محنت سے آنیوالے کام بھی اسی محنت اور لگن سے کریں گے محکمہ تعلیم کی بہتری اور ریاست کے عوام کوتعلیم کی فراہمی کا وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے ہمارے لئے بہت آسان تھا کہ ماضی کی طرح تقرریاں کر کے سیاسی مفادات حاصل کئے جاتے لیکن ہم نے اس نظام کو درست کرنا ہے این ٹی ایس کے نفاذ سے محکمہ تعلیم میں چور دروازوں سے ہونیوالی تقرریوں کا راستہ روک کر دکھایا ہے آزادکشمیر بھر میں میعاری تعلیم کے فروغ کیلئے مستقبل میں بھی این ٹی ایس طرز کے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر