برما کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے ، بار ایسو سی ایشن چکوال

برما کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے ، بار ایسو سی ایشن چکوال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) برما کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے ، اقوام متحدہ برما میں مسلمانوں کے خون کی ہولی بند کرائے، چالیس اسلامی ممالک برما کے مسلمانوں کو اپنے ملکوں کی قومیت دیں اور انھیں ہر طرح کی امداد فراہم کریں۔ یہ قرارداد ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چکوال نے بدھ کے روز متفقہ طور پر منظور کی اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چکوال ، تلہ گنگ اور چوآسیدنشاہ کی عدالتوں میں وکلاء نے مکمل ہڑتال کی۔ قرارداد صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری امجد حسن علی کی صدارت میں ہونے والی اجلاس میں منظور کی گئی۔ قرار داد سیکرٹری بار ملک نثار اصغر نے پیش کی۔ مکمل ہڑتال کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا اور جج صاحبان اپنی عدالتوں میں بیٹھے رہے اور مقدمات کی نئے تاریخیں دی گئیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر