کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے لیفٹینٹ جنرل اظہر صالح عباسی

کشمیر بر صغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے لیفٹینٹ جنرل اظہر صالح عباسی

جہلم(نامہ نگار)پاکستانی قوم لائق تحسین ہے جس نے وطن کے قیام سے لے کر دہشتگردی کے خلاف آپریشن المیزان کے مرحلے خیبر4کے بعد ردالفساد تک افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر حوصلہ اور استقامت کا مظاہرہ کیا کشمیر بر صغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے لیفٹینٹ جنرل اظہر صالح عباسی تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر منگلالیفٹینٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے یوم دفاع پاکستان کی تقریب جو کہ منگلا کینٹ میں منعقد ہوئی جس میں شہدا کے لواحقین ،افواج پاکستان ، پولیس،ایف سی، رینجرز ،سویلین شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر کور کمانڈر منگلالیفٹینٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم لائق تحسین ہے جس نے وطن کے قیام سے لے کر دہشتگردی کے خلاف آپریشن المیزان کے مرحلے خیبر4کے بعد ردالفساد تک افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والیاداروں کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر حوصلہ اور استقامت کا مظاہرہ کیادہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جان کا نذانہ پیش کیا وطن عزیز کی خاطر جان قربان کر دینے میں سپاہ کا فخر قوم کا وقار اور ہماری نسلوں کے تحفظ کی ضمانت ہے قوم کی مجموعی قربانیاں کسی سے کم نہیں ہیں 60000 زائد لوگ اب تک دہشت گردی کی نذر ہو چکے ہیں ان قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہمیں امن و ترقی کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں شہید کا رتبہ نہ صرف اللہ کے نزدیک بہت بلند ہے بلکہ پوری قوم ان شہداء کی ممنون ہے جو شہید کی منزل اعلی ترین مقام ہے اسلئے میں شہداء کے ورثاء سے افسوس کرنے کی بجائے انہیں مبارک دیتا ہوں6ستمبر1965ء کی جنگ ہماری مسلح افواج اور با حوصلہ قوم نے یک جان ہو کر لڑی ایک جانب افواج پاکستان نے سازو سامان اور نفری دونوں لحاظ سے بڑی قوت کو پسپا کر دیا تو دوسری طرف پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد سے دشمن کو لرزہ براندام کر دیا ان سترہ دنوں میں اہل پاکستان نے من حیث القوم با ہمی محبت ملی ،،غیرت و ،حمیت ،جرات اور احساس نفس کے کندن کو وقت کی کسوٹی پر پرکھا اور آزمائش پر ہر طرح پورے اترے ہے سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کے صبر و تحمل نے قوم میں دہشت گردی کے خلاف عزم کو نئی توانائی بخشی، آج دنیا کی واحد سپر پاور پاکستان کو دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے ایسے میں قومی مفادات اور ملکیب سا لمیت کا تحفظ خود مختاری کا دفاع ہم سب کی اولین ترجیح ہیکشمیر بر صغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے مقبوضہ کشمیر کی عوام پچھلی سات دہائیوں سے بھارتی نا انصافیوں اور ان کے ظلم و تشدد کا شکار ہو رہے ہے آخر میں انہوں نے تمام آفیسرز اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانیں مادرِ وطن پر نثار کیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر