کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام یوم دفاع /یومِ شہداکی تقریبات کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزبریگیڈیئر عتیق الرحمن کی ہدایت پرپاکستان کوسٹ گارڈز اوتھل (قائد)بٹالین نے یوم دفاع اوریوم شہدا روایتی جوش وجذبے سے منانے کاااہتمام کیا۔ یوم دفا ع اوریوم شہدا کی تقریبات کا باضابطہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا ، پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی دی اور پھول چڑھائے۔ مقامی اسکو ل کے بچوں نے اس موقع پر خصوصی ٹیبلو پیش کیے اور تقریر ی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا،جس میں آج کے دن کی مناسبت کو اُجاگر کیا گیا ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکرگی دکھانے والے بچوں اور شہدا کے لواحقین میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر مملکت جام کمال ان کے علاوہ پرنس احمد علی اور گھنشام داس نے بھی خصوصی شرکت فرمائی۔ تمام اساتذہ اور شہدا کے لواحقین نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی اس کاوش اور جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز مستقبل میں بھی ملی سرگرمیوں کواسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھے گی تاکہ اہلِ علاقہ اور خصوصاً بچوں میں قومی دنوں کے حوالے سے شعور بیدار ہو اور ہم سب وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔