جامعہ کراچی کا سکیورٹی اداروں سے مستقل رابطے کا فیصلہ

جامعہ کراچی کا سکیورٹی اداروں سے مستقل رابطے کا فیصلہ

کراچی (کرائم رپورٹر)جامعہ کراچی کے طالبعلم عبدالکریم سروش کے مبینہ طور پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ گزشتہ روز بڑی بیٹھک لگائی اور ملکی سکیورٹی اداروں سے مستقل بنیادوں پر رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اجمل نے بتایا کہ ملزم سروش کے معاملے نے بات بہت بڑھا دی، مشورے سے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ جامعہ کراچی میں جعلی سناد جمع کرا کے داخلوں کی شکایت بڑھ رہی ہیں، پروفیسر اجمل خان کا کہنا ہے کہ جعلی مارکس شیٹ سے متعلق بہت سے آپشنز موجود ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر