کرپشن کیس ، سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع

کرپشن کیس ، سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سما عت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو مسلم لیگ نون کی سینیٹر راحیلہ مگسی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے پیش رفت رپورٹ جمع کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔صوبائی اینٹی کرپشن نے تحریری جواب جمع کرارکھا ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں راحیلہ مگسی کے دفتر پر چھاپا مارا گیا۔ راحیلہ مگسی پر سرکاری فنڈز میں کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہے۔ دفتر کا ریکارڈ قبضہ میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دس برس پرانے الزامات کے تحت راحیلہ مگسی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج گیا۔ پیپلز پارٹی کی ایما پر انتقامی کارروائی کے تحت دو ہزار پانچ کے معاملات کی انکوائری کی جارہی ہے۔ سرگاری وکیل کے مطابق ڈاکٹر راحیلہ مگسی دو ہزار پانچ میں ٹنڈو الہ یار کی ناظمہ تھی۔ راحیلہ مگسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور فنڈز کی کرپشن کی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ٹنڈو الہ یار میں کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے۔ عدالت نے موقف سننے راحیلہ مگسی کی ضمانت میں توسع کردی،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔