ایس یو پی نے نیب قوانین ختم کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ایس یو پی نے نیب قوانین ختم کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی بھی سندھ حکومت کے اقدام کے خلاف میدان عمل میں آگئی۔ نیب قوانین ختم کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے گیارہ ستمبر کے وفاق و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں نیب قوانین ختم کرنے سے متعلق قوم پرست جماعت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے نائب صدر زین العابدین نے دائر کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا صوبائی حکومت کی جانب سے نیب ریپیل آرڈیٹنس بد نیتی پر مبنی ہے۔ پیپلز پارٹی کے کرپٹ وزرا اور بیوروکریٹس کو بچانے کیلیے نیب قوانین ختم کیے جارہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کو وقافی قوانین کرنے کا اختیار نہیں۔ وفاقی قوانین مجلس شوری کے اجلاس کے بعد ختم کیے جاسکتے ہیں۔ صوبائی احتساب کمیشن یا احتساب کا کوئی نیا ادارہ بنایا جاسکتا ہے لیکن نیب قوانین کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ میں ریپیل آرڈنینس کا کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد سندھ اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے گیارہ ستمبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کو نیب قوانین کی منسوخی سے متعلق دیگر درخواستوں کو یکجا کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر