شہداء 6 ستمبر کی جرأت و بہادری ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے‘ نوید الحق

شہداء 6 ستمبر کی جرأت و بہادری ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے‘ نوید الحق

ملتان (نیوز رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ شہدا 6 ستمبر کی جراء ت وبہادری ہماری تاریخ کا سنہراباب ہے۔ ملکی استحکام کو جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دفاع (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہی ہمارے ہیرو ہیں۔پاکستان کے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں رضا ہال میں منعقدہ تقریب سلام شہد اء پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین ممبر میونسپل کارپوریشن فہمیدہ چوہان ، ممبر کارپوریشن روبینہ شاہین ، چیئرمین شیخ ندیم اکبر، چئرمین امن کمیٹی سہیل فراز، قسور بھٹی ، اسلم ہمایوں ، مسز نادیہ کنول ،محمدعاصم ،صبا عنبرین، حافظ نسیم،عرفان رفیع، محمد عبداللہ ، عبدالرحمن فری، چیئرمین عبدالرحیم،نورخان ،عطیہ ربنواز،مسرت ، آصف خان، ایاز صدیقی ، اعظم ، اسلم انصاری، نوید جٹ ودیگر مقررین نے کہا کہ ملکی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئیے مایوسی پھیلانے والے عناصر ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان صنعتی، معاشی، اقتصادی لحاظ سے سب سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔پوری قوم کو آج کے روز کی بیش بہا مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ملکی استحکام کے لیئے تجدید عہد ، عزم مصمم کرتے ہیں۔نظامت ونقابت کے فرائض صدر پاکستان رائٹرز ونگ محمد عبداللہ نے سر انجام دیئے جبکہ اس موقع پر سکولوں کے طلبا وطالبا ت نے شاندار ٹیبلوز پیش کیئے۔ٹیبلوز، کوئز مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں میئرملتان نوید آرائیں ، فہمیدہ چوہان، روبینہ شاہین، ودیگر چیئرمینوں ، مہمانوں نے انعامات اسناد ، گفٹس تقسیم کیئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر