ایم ڈی اے کا غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں ‘ لینڈ سب ڈویژنوں کیخلاف آپریشن ‘ دفاتر ‘ انفراسٹرکچر مسمار

ایم ڈی اے کا غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں ‘ لینڈ سب ڈویژنوں کیخلاف آپریشن ‘ ...

ملتان (نما ئندہ خصوصی)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی /غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژن کے خلاف آپریشن ۔ آپریشن کی نگرانی اسپیشل چوڈیشل مجسٹریٹ ایم(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ڈی اے فاروق قمر کمبوہ نے کی جبکہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ محسن رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ رانا توقیر الہی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ،ڈیمالشن سکواڈ اور بھاری مشینری بھی آپریشن میں شامل تھے سدرن بائی پاس موضع ڈومرا میں بگو ڈوگر وغیرہ کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم اہم ویلیج فیز3 سدرن بائی پاس موضع ڈومرا میں نور محمد ڈوگرکی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم روشن سٹی سدرن بائی پاس روڈ بلمقابل ابن سینا کالج میں محمود بھٹی کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم سدرن بائی پاس روڈ عقب ابن سینا کالج پر حاجی طالب حسین بھٹی کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم خانیوال روڈ موضع سجان پور میں مہرعر فان چوہان کی الرحمان گارڈن خانیوال روڈ موضع سجان پور میں محمد اطہر وغیرہ کی بغیر نام کے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر گرا دیئے گئے،روڈ نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا اور سیوریج سسٹم کو تباہ کر دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر