یکم جنوری 17ء سے 30جون کی ششماہی کے دوران نان پرفارمنگ لون میں 2فیصد اضافہ ، 630ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے

یکم جنوری 17ء سے 30جون کی ششماہی کے دوران نان پرفارمنگ لون میں 2فیصد اضافہ ، ...

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نان پرفارمنگ لون 630ارب روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں 30جون 2017ء تک قرضوں کی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مجوعی عدم واپسی 12ارب روپے اضافہ سے 618ارب روپے سے بڑھ کر 630ارب روپے ہوگئے ہیں۔ یکم جنوری 2017ء سے 30جون 2017 ء کی ششماہی کے دوران نان پرفارمنگ لون میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے مرکزی بنک کے مطابق این پی ایل ایسے قرضے اور ایڈوانسز ہیں جن کی اصل رقم پر مارک اپ اور سود مقررہ تاریخ ادائیگی سے 90روز زائد ہوجائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر