میپکو ایکسیئن ‘ ایس ڈی اوز کی طرف سے موبائل فون نہ سننے کی روایت برقرار‘ انتظامیہ بے بس

میپکو ایکسیئن ‘ ایس ڈی اوز کی طرف سے موبائل فون نہ سننے کی روایت برقرار‘ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ڈویژنل اور سب ڈویژنل افسروں نے صارفین کو زچ کرکے رکھ دیا۔ صارفین (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے فون سننے سے انکار کردیا۔ انتظامیہ کے فون سننا بھی گوارا نہیں کرتے۔ بتایا گیا ہے میپکو کے بیشتر ایکسین اور ایس ڈی اوز کی طرف سے موبائل فون اٹینڈ نہ کرنے کی روایت زور پکڑ گئی ہے۔ انتظامیہ ماتحت افسروں کے خلاف بے بس ہو کر رہ گئی ہے۔ گریڈ 18 اور گریڈ 17 کے ان افسروں نے گزشتہ 4 سالوں میں تعینات ہونے والے تین چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے احکامات کو یکسر انداز کئے رکھا۔ میپکو نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے، افسروں اور ملازمین کے باہمی رابطوں کو یقینی بنانیکے لئے ایک موبائل کمپنی سے معاہدے کے تحت افسروں کو موبائل فون کنکشن فراہم کرکے ان کے نمبر بجلی بلوں پر پرنٹ کئے۔ صارفین کی جانب سے فون اٹینڈ نہ کرنے کی شکایات عام ہونے کے بعد اب انتظامی و آپریشنل افسروں کو بھی یہ شکایات ہیں کہ افسر فون اٹینڈ کرتے ہیں اور نہ ہی بعد میں اپنے سینئر افسروں سے رابطہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے سسٹم آپریٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر