قندیل بلوچ قتل کیس ‘ عدالت کا سی پی او کو ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد ‘ تفتیشی آفیسر کیخلاف کاروائی کا حکم

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ عدالت کا سی پی او کو ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد ‘ تفتیشی ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں سی پی او ملتان کو ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد اور تفتیشی افسر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وا ضح رہے کہ کئی ماہ اور 8 ویں بارمہلت کے باوجودپولیس کی جانب سے مقدمہ کا مکمل چالان پیش نہ کیاجاسکاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روزفاضل عدالت میں کیس کی سماعت پر پولیس تھانہ مظفرآبادکی جانب سے تمام ملزموں اسلم شاہین ،عارف اور محمداکرم کاچالان اورپی ایف ایس اے لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی اور مزید مہلت طلب کی گئی جبکہ وکلاء ہڑتال کے باعث مقدمہ میں پیش نہیں ہوئے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہ کیاجا سکاہے تاہم گزشتہ روز بھی مقررہ عدالتی وقت تک چالان پیش نہیں کیاگیاہے۔یادرہے کہ گزشتہ 7 بارسماعت میں بھی مکمل چالان پیش کرنے کے لئے ایس ایچ اوتھانہ مظفرآباداورتفتیشی آفیسر نوراکبر کی جانب سے مہلت طلب کی گئی لیکن چالان پیش نہیں کرنے پرتفتیشی آفیسر کی ایک ماہ کی تنخواہ قرق کرنے اورشو کاز نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر