بار بنچ تنازع ‘ سپریم کورٹ سے حکم امتناعی ملنے پر وکلاء کا احتجاج موخر

بار بنچ تنازع ‘ سپریم کورٹ سے حکم امتناعی ملنے پر وکلاء کا احتجاج موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)سپریم کورٹ کی جانب سے ملتان بار اور بنچ تنازعہ میں سٹے آرڈر جاری ہونے پر ملتان کے وکلاء نے احتجاج وہڑتال کی کاروائی موخر کرتے ہوے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے،یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں صدر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

شیرزمان قریشی نے توہین عدالت اور وارنٹ گرفتاری کی کاروائی کو چیلنج کرتے ہوئے پٹشن دائر کی تھی جسمیں گزشتہ روزلاہور رجسٹری میں سماعت کے وقت پٹشنر کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے صدر رشید اے رضوی،حامد خان، شفقت چوہان اور محمود اشرف کے علاوہ دیگر وکلاء بطور کونسل پیش ہوئے اور دو مراحل میں دلائل و بحث پیش کی،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے رجسٹرار ہائی کورٹ سے مذکورہ کاروائی کا مختلف ریکارڈ طلب کرتے ہوے تافیصلہ پٹشن توہین عدالت اور گرفتاری وارنٹ کی کاروائی روکتے ہوئے سماعت اکتوبر کے تیسرے ہفتے کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے،ملتان میں وکلاء نے آج ہڑتال اور احتجاج کی تحریک کو موخر کرتے ہوئے آج ڈسڑکٹ بار روم میں ساڑھے دس بجے اجلاس منعقد کر کے آیندہ یوم تشکر منانے کی کاروائی کو حتمی شکل دی جائے گی اور اجلاس کی وجہ سے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔
حکم امتناعی