ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے ...

ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سست روی کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں عید سے چند روز قبل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پرچون مافیا کی جانب سے جو خود ساختہ مہنگائی صارفین پر مسلط کی گئی تھی وہ عید گزرنے کے بعد بھی بدستور موجود ہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ مہناگی کو کنٹرول کرنے پر مامور افسران اور مارکیٹ کمیٹی دو درجن بھر ملازمین مہنگائی کے اس جن کو کنٹرول کرنے کی بجائے فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جس کے باعث صارفین پرچون مافیا سے مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ایک سروے رپورٹ کے مطابق جولائی2017ء سے اگست2017ء تک اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں0.19فیصد اضافہ ریکارڈ کی اگیا جبکہ جولائی،اگست2016ء کے مقابلے میں3.16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء مشروبات،ٹرانسپورٹ چارجز اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرکے مہنگائی کے خاتمہ کیلئے گرانفروش مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر