ملتان کور کے زیر اہتمام ایوب سٹیڈیم میں دو روزہ جنگی ساز و سامان کی نمائش کا افتتاح

ملتان کور کے زیر اہتمام ایوب سٹیڈیم میں دو روزہ جنگی ساز و سامان کی نمائش کا ...

ملتان (سٹی رپورٹر) ملتان کور کے زیر اہتمام یومِ دفاع کے سلسلے میں دو روزہ جنگی سازوسامان کی نمائش کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے ملتان کور کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پرایوب اسٹیڈیم میں جنگی سازوسامان کی نمائش کاافتتا ح کیااس موقع پر فوجی بینڈنے ملی نغموں اور جنگی (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

گانوں کی خوبصورت دھنیں بکھر تے ہوئے حاضرین کو اپنی توجہ کا مرکز بنائے رکھانمائش میں جدیداقسام کا اسلحہ ، گن شپ ہیلی کاپٹرز، ٹینک ، رڈار سسٹم ، مشین گنیں اور دیگر سامان رکھاگیا تھا۔ ۔اس کے علاوہ اسپیشل ڈرل سکوارڈ نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شر کاء سے خو ب داد وصول کی ۔ مقامی فنکاروں نے ملی نغموں کے ذریعے حاضرین کے جذبوں کوخوب گرمائے رکھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر