سرائیکی خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ احمد یار ہنجراء

سرائیکی خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ احمد یار ہنجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) جنوبی پنجاب کے عوام کی جائز شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت ٹھوس عملی اقدامات کررہی ہے، سرائیکی خطہ کی محرومی اور پسماندگی کے سد باب کیلئے حکومت پنجاب کے مجوزہ پروگرام میں مزید توسیع کر کے اس پر فوری عمل در آمد کرایا جا رہاہے،سرور شہید کو تحصیل (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے وزیر اعلیٰ سرور شہید میں جلسہ عام منعقد کرکے سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا باضابطہ اعلان کرینگے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا،نے جنرل کونسلروں مختیاراحمد رحمانی اور سجاداحمد رحمانی کی جانب سے انکے اعزاز میں دی جانے والی عید ملن پارٹی سے خظاب کے دوران کیا،عید ملن پارٹی میں چےئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ملک نصیرالدین ہنجراء،وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی شاہد خان گورمانی،چےئرمین یونین کونسل شادیخان منڈا جاوید خان دفتری ، کوٹ ادو ضلع بناؤ تحریک کے چےئرمین وجنرل کونسلر راناعبدالعزیز خان،جنرل کونسلروں ملک اختر حسین برار،ملک عبدالمجید برار، علامہ سید باقر حسین نقوی،چوہدری عبدالوحید،رحیم داد خان،مہر مجتبیٰ گٹ،مہر بشیر احمد گٹ، مہر عرفان احمدگٹ،خالد خان پٹھان،محمد نواز خان مشوری،سجاد حسین رحمانی،بشیر احمد رحمانی،مختیار احمد رحمانی ،ملک شکیل احمد کوریہ،ظفر عباس لاڑ،ڈاکٹر عبدالحمید سکندر ،غلام مرتضیٰ چانڈیہ، انجمن تاجران میں بازار کے صدر حاجی ممتاز احمد،میڈیکل سپرٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر اطہر فاروق، انجمن تاجران کے نمائندوں قیصر انصاری،خورشید انصاری سمیت شہریوں اور ڈاکٹروں سمیت مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
احمد یار ہنجراء