پاک فوج کی ملک کیلئے قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا‘ علی رضا دریشک

پاک فوج کی ملک کیلئے قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا‘ علی رضا دریشک

جام پور(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)پاک فوج کی ملک کی خاطر قربانیوں کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، پاکستانی عوام 6ستمبر کی اہمیت کو کبھی بھلانہیں سکتے کیونکہ پاک فوج نے اس دن دشمن کو(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

منہ توڑ جواب دیا اور عالمی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، ہم نے ہمیشہ ضلع راجن پور کی عوام کے محرمیوں کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے، اقتدار کے پوجاری افرادکے خاتمے کا وقت قریب آپہنچا چند دنوں کی بات ہے ، رونگیا اور برما کے مسلمانوں کا قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں جلد از جلد اس مسئلہ پر اجلاس طلب کرے ، تحریک انصاف برما و رونگیا مسلمانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔آئند ہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے، حلقہ کی تعمیروترقی و عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جتنے ترقیاتی منصوبے ہم نے سابقہ دور میں مکمل کرائے اس کی مثال نہیں ملتی ، حکمرانو ں نے ضلع راجن پور سمیت جنوبی پنجاب سے ناروا سلوک روا رکھا ہوا ہے ، ہمارے علاقے کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ منظور نہ کرنا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی و دریشک گروپ کا کسی سیاسی گروپ سے مقامی طور پر کوئی اتحاد نہیں،تحریک انصاف نے عوام کا ساتھ دے کر حکمرانوں کو عدلیہ کے ذریعے بے نقاب کردیاہے،پاکستانی عوام تخت لاہور کے ناروا سلوک اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے مایوسیوں کا شکار ہیں ، عوام کا تحریک انصاف کی طرف رجوع کامیابی کا باعث بنے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے مرحوم خلیل احمدہانبھی کے ورثاء سے اظہارتعزیت کرنے کے بعد عمائدین علاقہ ، کارکنوں سے ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمدخان رند،حاجی جاوید اقبال لنگاہ،ملک عاشق حسین ڈھانڈلہ، حافظ عبدالرزاق میو، محمدیونس رند، حاجی احمدبخش دریشک، ملک سرفراز ڈھانڈلہ، مولوی مشتاق احمد، ممبر ضلع کونسل جام محمدناصر برڑہ ایڈووکیٹ، ملک محمداقبال آرائیں سمیت دیگر کارکن اس موقع پر موجود تھے بعدازاں بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے اعجاز احمدوقار کے بیٹوں ، نواں بیگراج میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر اسداللہ خان چانڈیہ کی والدہ ، بھٹی چوک میں حاجی سیف اللہ پتافی، محلہ علی پور حسنین احمد بھٹہ کی گھر والی، نون والی چکی نذیراحمدکھیڑا، حاجی محمدولدامام بخش کھیڑا، داجل میں میں اعجاز احمدپرارہ کی بھابھی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور بلنددرجات کیلئے دعائیں کیں اورملک عاشق حسین ڈھانڈلہ، ملک سرفراز حسین ڈھانڈلہ ، ملک مشتاق احمدڈھانڈلہ کے ظہرانے میں بھی شرکت کی جبکہ مسلم لیگ ن گورچانی گروپ کے مرکزی رہنما و کاروباری شخصیت شاہد حسین خان جھلو نے گورچانی گروپ چھوڑ کر دریشک گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔بعد ازاں بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے بستی اونڑ میں حاجی بشیر احمد اونڑ، ثناء اللہ خان اونڑ کے عصرانے میں مظہر حسین ، جام اسحاق احمد، جام ضیاء اللہ اونڑ، جام ذکاء اللہ اونڑ، ڈاکٹر سراج احمداونڑ سمیت سینکڑوں معززین نے شرکت کی۔

علی رضا دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر