دشمن غلط فہمی میں نہ رہے آج کا پاکستان زیادہ مضبوط ہے‘ جعفر اقبال

دشمن غلط فہمی میں نہ رہے آج کا پاکستان زیادہ مضبوط ہے‘ جعفر اقبال

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی نظریاتی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لئے پاک افواج کے شانہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

بشانہ کھڑی ہے ، آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہے دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر ناز ہے ہمارہ فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔چوہدری محمد جعفر اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ 6ستمبر1965ء کی جنگ میں پاکستان کی بہادر افواج نے یہ ثابت کیا کہ محض عددی برتری سے دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملکی ایٹمی طاقت بنا اور اب ملک سے انتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمہ پر توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روہنگیا مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں گی ، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والی بدترین زیادتیوں کا نوٹس نہ لینا لمحہ فکریہ ہے تمام مسلم ممالک کو مل کر میانمار حکومت پر دباؤ بڑھانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت علاقائی مسائل کے حل پر بھر پور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اب توجہ دیہی علاقوں کی ترقی کی جانب مرکوز ہے۔انہوں نے حلقہ کے عوام کے مسائل سنتے ہوئے ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر