ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی کسان خوشحال ہوا ہے‘ مرتضیٰ محمود

ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی کسان خوشحال ہوا ہے‘ مرتضیٰ محمود

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں،ہاریوں ،کسانوں کی جماعت ہے ۔ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہی کسان خوشحال ہو ا ہے موجودہ حکومت کے حکمرانوں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پر کیسز بنتے جارہے ہیں اور سابق صدر آصف علی زرداری پر کیس اللہ کے کرم سے ختم ہو تے جارہے ہیں انشاء اللہ آنیوالا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا ۔گنے کے ریٹ کو 200روپے تک کروا کر کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضی محمود اورصوبائی رہنما پیپلزپارٹی وامیدوار صوبائی حلقہ پی پی 297 سردار ممتاز خان چانگ نے چک نمبر 198پی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قربانیاں دیں اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا اور آئندہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنا کر کسانوں کو ریلیف فراہم کریگی ۔ہم کسی صورت بھی گنے کا ریٹ 120روپے برداشت نہیں کرینگے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور گنے کا ریٹ 180روپے تک جو آج تک 180روپے ہے جسے بڑ ھا یا نہیں گیا ۔مسلم لیگ ن کسانوں کا استحصال کررہی ہے ۔نیازی خان نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے ۔ملک کو سنوارنے کا ایجنڈا صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے ۔انھوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔موجودہ حکمرانوں کے دور میں مزدور پس رہا ہے ۔مسلم لیگ ن کو وسیب کے لوگوں سے کوئی غرض نہیں جنوبی پنجاب کا بجٹ میٹرو بس لاہو رمیں لگایا جارہا ہے ۔کسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں یہاں بچوں کیلئے کوئی اچھا سکول نہیں ہے پورے ضلع رحیم یارخان میں سب سے پسماندہ حلقہ 197ہے ۔سردارممتاز خان چانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبہ میں 800بیرو ز گار نوجوانوں کو روز گا ر سے منسلک کیا ہے ۔صوبائی حلقہ پی پی 297میں مجھے مخدوم سید احمدمحمود نے اُمیدوار نامزد کیا ہے آپ میرا بھر پور ساتھ دیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ 297کو پسماندگی سے نکال کر مثالی حلقہ بنا دونگا ۔اس موقع پرچنڑ برادری کی سرکردہ شخصیت عبداللہ چنڑ نے اپنے ساتھوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سردار حبیب اللہ سولنگی،سردار شفیق الرحمن عرف گوگی خان ،سردار عبدالستار خان چانگ ،نور احمدکو ش ،مختار جام ،جام کبیر انڑ ،حمید اللہ سولنگی ،ارشاد شر ،وڈیرہ مولابخش کو ش،راجہ دیوان ، چوہدری شہزا د سرور ،حافظ فیض الرحمن بھیٹ،جام نادر اندھڑ ،مہیوال کو ش،منگل انڑ ،حاجی مدد علی کو ش،رئیس کا کو سمیت انڑ برادری ،چنڑ برادری ،آرائیں برادری ،شر برادری نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر