جامعہ زکریا میں لاوارث گھومنے والی 12 سالہ بچی کو سکیورٹی حکام نے تحویل میں لے لیا

جامعہ زکریا میں لاوارث گھومنے والی 12 سالہ بچی کو سکیورٹی حکام نے تحویل میں لے ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں لاوارث گھومنے والی 12سالہ بچی کو سکیورٹی حکام نے تحویل میں لے لیا۔بتایا (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

گیا ہے کہ گزشتہ شام زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی اہلکاروں کو ایک لاوارث بچی گھومتے ہوئے ملی جو سکول یونیفارم میں تھی ، جب سے گھر کا پتہ پوچھا گیا تو وہ نہ بتا سکی تاہم بچی کی جیب سے نکلنے والے کارڈز سے معلوم ہوا کہ وہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکولز سلطان پور گلش مختار میں آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے جبکہ اسکا نام بشریٰ ولد عبدالستار ہے ، اس کا کہنا تھا کہ اس کے والدین فوت ہوچکے ہیں ۔اسکا کوئی والی وارث نہیں ہے۔اس پر سکیورٹی حکام نیبچی کو تحویل میں لے لیا اورآج سکول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر