نائب صدر صادق آباد بار پر قاتلانہ حملہ کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کرینگے

نائب صدر صادق آباد بار پر قاتلانہ حملہ کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر وکلاء آج ...

صادق آباد(تحصیل رپورٹر) نائب صدر بار ایسوسی ایشن محمد طالب بھٹی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ ، تشدد کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر وکلاء آج 7ستمبر بروز جمعرات کو مکمل ہڑتال ، احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ کریں گے ،تمام دن کوئی وکیل بھی کسی عدالت میں پیش نہیں ہو گا ‘صدر بار شبیر احمدخالطی‘جنرل سیکرٹری جام فخر الدین لاڑ‘ عدنان مصطفی خان‘ ملک عبدالرؤف سولنگی‘ سید عابد حسین گیلانی‘رئیس عبدالقادر ورند‘ اعجاز حسین چوہدری‘ذوالفقار علی گورائیہ ودیگر وکلاء نے ڈاکٹر طالب بھٹی کیساتھ اظہا ریکجہتی کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور ڈی پی اورحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیاجائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر