پولیس ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ مظفر آباد آئل ڈپو کے علاقہ میں سرچ آپریشن

پولیس ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ مظفر آباد آئل ڈپو کے علاقہ میں ...

ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرملتان محمد سلیم کی زیرِنگرانی پولیس ،سی ٹی ڈی او ر جے ٹی ٹی کا تھانہ مظفر آباد کے علاقے پی ایس او آئل ڈپو کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا، جو کہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، دوران سرچ آپریشن جعلی اور مکس آئل کے 6کنٹینر برامد ہوئے ،جبکہ 60جعلی مہریں بھی برامد ہوئیں ،پولیس نے 5افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر