ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے پٹواریوں کی ہڑتال جاری، احتجاجی جلسہ

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے پٹواریوں کی ہڑتال جاری، احتجاجی جلسہ

ملتان (نمائندہ خصوصی) انجمن پٹواریان پنجاب کی کال پر گزشتہ روز بھی ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے پٹواریوں نے ہڑتال کا عمل جاری رکھا۔ اس سلسلے میں تحصیل آفس باغ لانگے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

خان میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں ڈویژنل صدر رائے عارف نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ انجمن پٹواریان پنجاب کے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا صوبائی قیادت عنقریب نئے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔انجمن پٹواریان پنجاب کا چوتھا ڈویژنل کنونشن آج ساہیوال میں منعقد ہوگا۔ جس میں صوبہ بھر سے ڈویژنل ضلعی اور تحصیل عہدے داران شرکت کریں گے۔ ملتان سے ڈویژنل صدر رائے محمد عارف کی قیادت میں ایک قافلہ آج صبح ساہیوال کیلئے راوانہ ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر