دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

میلسی،گڑھا موڑ(نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر، نامہ نگار)دوسری شادی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )کی اجازت نہ دینے کا رنج شوہرنے ماں کے ہمراہ مبینہ طور پر زہر دیکراپنی بیوی کو موت کی نیندسلادیاتفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی میں مبینہ مقتولہ حلیمہ بی بی کے قریبی عزیزمحمدعظیم نے میڈیاکو بتایا کہ حلیمہ بی بی کی شادی عرصہ چار سال قبل چک نمبر 171/WBسرگانہ کے رہائشی طارق مختار سے انجام پائی اس دوران ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی جس کی بناء پرطارق مختار دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ حلیمہ بی بی اسے دوسری کی شادی کی اجازت دینے سے انکاری تھی جس پرطیش میں آکرمبینہ طور پرطارق مختارنے اپنی ماں کے ہمراہ اپنی بیوی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اسے زہردیدیا جس کے نتیجہ میں حلیمہ بی بی کی حالت غیرہوگئی جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی لایاجارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑگئی پولیس نے مبینہ مقتولہ کاپوسٹمارٹم کروانے کے بعد قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر