شجاعت کی نئی داستانیں رقم کرنیوالے ہیروز کی یاد میں ریلیاں، تقاریب

شجاعت کی نئی داستانیں رقم کرنیوالے ہیروز کی یاد میں ریلیاں، تقاریب

ملتان‘ مظفر گڑھ ‘ خان پور ‘ ڈیرہ غازی خان ‘ راجن پور( سٹی رپورٹر ‘ سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان) 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ‘ اس موقع پر شہری تنظیموں اور اداروں کی جانب سے ریلیوں کا بھی انعقاد ہوا جن میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیاگیا‘ اس حوالے سے ملتان سے سٹی رپورٹر‘ سٹاف رپورٹر کیمطابق قومی امن ملتان ریجن کے زیراہتمام 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج تجھے سلام کے حوالے رضا ہال کچہری (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

روڈ سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے چیئرمین سہیل فراز ، وائس چیئرمین ایاز صدیقی، قومی یوتھ امن کمیٹی کے چیئرمین نوید جٹ نے جبکہ اس موقع پر شہریار اسلام، وسیم شاہ، عادل عباس، چوہدری اشفاق، مرزا نوید، وقاص قریشی، محمد عقیل، واجد مجید، اعجاز گیلانی سمیت طلبہ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان زندہ آباد، پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگا ئے اس موقع پر قومی امن کمیٹی ملتان ریجن کے چیئرمین سہیل فراز ، وائس چیئرمین ایاز صدیقی، قومی یوتھ امن کمیٹی کے چیئرمین نوید جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور بہادر فوج ہے جس پر پو ری پاکستانی قوم کو فخر ہے اور خواتین یونیورسٹی ملتان میں52ویں یوم دفاع پاکستان پر تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ مہمان خصوصی رجسٹرار پروفیسر ثمینہ سلیم اور ڈاکٹر عصمت ناز تھیں۔طالبات نے ملی نغموں اور جنگی ترانوں سے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار پروفیسر ثمینہ سلیم نے کہا قومی یکجہتی،وطن سے محبت اور تعمیرملت کیلئے ہمیں پوری قوت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت حلقہ پی پی 254 اور چئیر مین بلدیہ سردار اکرم خان چانڈیہ کے بھائی محمد اجمل خان چانڈیہ کی زیر قیاد ت یو م دفاع پاکستان کو موقع پر موٹر سائیکل اور کار ریلی نکالی گئی جو کہ ان کی رہائش گاہ سے شروع ہو کر نیا اڈہ یاد گار چوک ، گرجا گھر،کچہری چوک ، جھنگ موڑ ،پرانی چونگی ، ریلوے پھاٹک ، گودام موڑ اسٹیشن روڈ سے گزرتی ہوئی قنوان چوک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں دفاع پاکستان کے لئے شہادتوں کی داستان رقم کرنے والے شہداء افواج پاکستان کو آج ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق آزاد خیال گروپ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی 6ستمبر کے موقع پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی آزاد خیال گروپ کے چیئر مین چوہدری کامران سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیاد شہدا کے لہو سے رکھی گئی ہے جو قومیں اپنے غازیوں اور شہیدوں کے افکار کردار کو مناتی اور زندہ رکھتی ہیں وہ ہمیشہ امر ہو جاتی ہیں آج کا دن ہمیں شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔اس موقع پرآزاد خیال گروپ کے اراکین عمران مدنی ،رانافیضان ،ارسلان قریشی ،خرمنعمان سعید،طارق ،شہزاد سمت دیگر افراد ریلی میں شریک تھے۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ ممبر مرکزی کورکمیٹی محترمہ زرتاج گل ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 244اخوند ہمایوں رضا ،زاہد مصطفی کھوسہ ،ملک محبوب ثاقب ،شعبہ خواتین کی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ و یگر نے کی دفاع پاکستان ریلی ٹریفک چوک سے شروع ہو ئی جس میں سینکڑوں کارکن شریک تھے ریلی شہر کے مرکزی بازاروں گولائی کمیٹی ،صدر بازار ،کلمہ چوک ،گھنٹہ گھر سے ہو تی ہو ئی پاکستانی چوک پراختتام پذیر ہو ئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب نے کہا کہ 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ ساز یادگار دن ہے جب ہم نے بحیثیت قوم نا صرف وطن کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیا کہ خوددار اور زندہ قوم ہو نے کے ناطے پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت اور خطرے سے نمٹنے سے صلاحیت رکھتی ہے اور آج کے تاریخی دن کو ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کر تے ہیں اور آج کے دن کی اہمیت کے ناطے برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے دفاع پاکستان ریلی برما کے مسلمانوں کے نام کرتے ہیں۔ ریلی سے زاہد مصطفی کھوسہ ،ملک محبوب ثاقب ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب ،اخوند ہمایوں رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق ملک بھر کی طرح راجن پور میں 52 واںیوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا چےئرمین مصالحتی امن کمیٹی علامہ قاری محموداحمد قاسمی کی قیادت میں راجن پور کی تاریخ ساز’’دفاع پاکستان ‘‘ ریلی نکالی گئی جس میں تمام مسالک کے علماء کرام ، چےئرمین میونسپل کمیٹی ،انجمن تاجران ، معززین علاقہ،کونسلرز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی مدرسہ دارالعلوم ابو حنیفہ ٹھیڑی کالونی سے شروع ہوئی اور کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی ، کنور کمال اخترچےئرمین ایم سی راجن پور،محمد امجد فاروق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے (دستور) ،عبدالرشید ساجدصدر آل پاکستان انجمن تاجران ، مولانا عبدالصمد درخواستی ، مفتی ارشاد احمد حقانی ،محمد ندیم قریشی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہایوم دفاع بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جب افواج پاکستان کے جوانوں نے مثالی حوصلے اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور وطن عزیز کا نام ساری دنیا میں روشن کیا دینی مدارس کے علما و طلبا پاک فوج کے دست بازو ہیں۔مفتی شفیق احمد سعیدی ، مولانا عبدالرحمن سلفی ،،سید احسن حسین شمسی ایڈووکیٹ ،حافظ کلیم اللہ تگہ کونسلر،محمد جمیل بھٹی کونسلر،انار گل پٹھان نے کہا کہ 6ستمبر1965کادن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا روشن باب ہے جب پاک فوج نے شجاعت ،بہادری اور شیردلی کی نئی مثالیں قائم کی پوری پاکستانی قوم مادر وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنیوالوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتی ہے اختتام پر مولانا یسٰین شاکر نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کرائی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر