پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو11 ستمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو11 ستمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کا ...
پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو11 ستمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے 11 ستمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے کی ۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کارروائی روکنے کی استدعا کی ۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ عدالت حکم امتناعی جاری کرے تو کارروائی روک دیںگے لیکن اگر ہائیکورٹ نے حکم امتناعی نہیں دیا تو کارروائی آگے بڑھائیں گے، ’پی ٹی آئی ہمارے حکم کی تعمیل کیوں نہیں کرتی ‘۔ جس پرپی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع کراچکے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں بھی جمع کرایا جائے، ریکارڈ جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 11 ستمبر کو پارٹی فنڈنگ کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی /اہم خبریں