اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کردی گئی

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کردی گئی
اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کردی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کردی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے 350فوجی جوانوں کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی ہے ۔اسلام آباد میں پاک فوج کے جوانوں کو آرٹیکل 245کے تحت انسداد دہشت گردی کے اختیارات ہیں اور سول انتظامیہ ہنگامی صورت میں فوجی جوانوں کو طلب کر سکتی ہے ۔

مزید خبریں:یوم دفاع کی تقریب میں راحیل شریف مرکز نگاہ، افسران سیلفیاں لیتے رہے

مزید : اسلام آباد