اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا ،دو افراد جاں بحق ،مزید جانی و مالی نقصان کا خدشہ

اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا ،دو افراد جاں بحق ،مزید ...
اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا ،دو افراد جاں بحق ،مزید جانی و مالی نقصان کا خدشہ

  

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی فضائیہ نے شام کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہو ا ہے ۔تفصیل کے مطابق شامی فوج کے جنرل کمانڈ رتصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کے صوبے ہاما کے علاقے مسیف میں واقع فوجی اڈے پر حملہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں سیکیورٹی اور امن کی کوشش کرنے والی فوج پر حملے کے خطرناک نتائج ہو نگے ۔شام کے مقامی میڈ یا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جہازوں نے اپنے حملے میں کیمیائی ہتھیار بنانے والی ریسرچ لیبارٹری کو نشانہ بنا یا ہے ۔

ویڈیو دیکھئے

مزید : بین الاقوامی